اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) حیدرآباد جو وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کے تحت اگنائٹ کا ایک منصوبہ ہے نے اپنے چوتھے اور پانچویں بیچ کے 32 اسٹارٹ اپس کی گریجویشن اور اپنی تیسری سالگرہ منائی، تین سال قبل قائم ہونے والا این آئی سی حیدرآباد اب خطے میں نئی سوچ، کاروبار اور روزگار پیدا کرنے کا ایک نمایاں مرکز بن چکا ہے اور اس نے حیدرآباد کو پاکستان کے ڈیجیٹل نقشے پر اجاگر کر دیا ہے،وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزارت، اگنائٹ، ایل ایم کے ٹی، پی ٹی سی ایل، تعلیمی اداروں اور کاروباری برادری کے نمائندے بھی موجود تھے۔