• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت ناپا کےترقیاتی منصوبوں میں مکمل ساتھ دے گی، وفاقی سیکریٹری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی سیکریٹری برائے قومی ورثہ اور ثقافت اسد رحمان گیلانی نے پیر کو نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) کا دورہ کیا اورناپا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت ناپا کے مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں میں مکمل ساتھ دے گی۔انہوں نے ناپا کے تعلیمی پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ ناپا کے مستقبل کے منصوبوں پر اگر پوری طرح عملدرامد کیا گیا تو معاشرے کیلئے یہ بہت مفید ثابت ہونگے۔ وفاقی سیکریٹری کے سامنے ناپا کے چیف فنانشل آفیسر واصف خسرو احمد اور موسیقی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور تھیٹر ڈپارٹمنٹ کے قائم مقام سربراہ حمزہ جعفری نے ناپا کے ماضی اور مستقبل کے حوالے سے ایک پریزینٹیشن دی۔

ملک بھر سے سے مزید