• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو کے ریٹائرڈ ملازمین کی ایچ ای سی کی تحقیقاتی کمیٹی سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی برائے ریٹائرڈ اساتذہ وعمال کے ایک وفد نے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان کی سربراہی میں ہائرایجوکیشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی سے یونیورسٹی کے عطاء الررحمان کمیٹی روم میں ملاقات کی ۔ ریٹائرڈ اساتذہ وعمال کے وفد میں پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر، پروفیسر علی بخش بہن ،پروفیسر سید اصغر علی، پرفیسر اسماعیل موسیٰ ،پرفیسر رشید احمد کلوڑ،پروفیسر لیاقت علی تمیمی، پروفیسر مسعود احمد خان شامل تھے جبکہ ہاہر ایجوکیشن کمیشن کی کمیٹی میں کنوینرانجینئر محمد رضا چوہان،ممبران آفتاب رشید، نظیرحسین، محمد بن سیف شامل تھے۔ریٹائرڈ ملازمین کی کمیٹی کے وفد نے جامعہ کے ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل اور دیگر انتظامی بے ضابطگیوں کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی کو آگاہ کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن چار ماہ سے واجب الادہ ہے جبکہ کمیوٹیشن کے واجبات 2017 سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ادا نہیں کئے گئے ۔ افسوس کی بات یہ ہےکہ پنشن اور واجبات کی ادائیگی کے انتظار میں اب تک دس اساتذہ اور چار غیر تدریسی ملازمین انتقال کرچکے ہیں جبکہ یونیورسٹی کے پنشن فنڈ میں بغیر منافع ظاہر کئے 67 کروڑ سے زائد رقوم موجود ہےنیز وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے وفاقی محتسب کے ریٹائرڈٖ ملازمین کیادائیگی کے حکم کی تعمیل سے بھی انکار کردیا۔ دیگر ایشوز میں وائس چانسلر کا اپنی تنخواہ میں سینٹ کی منظوری کے بغیر 19 ماہ سے تنخواہ کی وصولی، ٹریثرار کی نا اہلیکی وجہ سے اسٹیٹ بینک کی ایک کروڑ چھیاسی لاکھ کی پنشن فنڈ سے براہ راست کٹوتی، چونکہ ٹریثرار نے Exemption Form برانچ میں جمع کرانا بھول گئے تھے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ ٹریثرار احسان دانش پر عائد ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ایک کیس کی پیروی نہ کرنے پر بینک سے براہ راست ساڑھے چھبیس لاکھ کی کٹوتی ہوگئی۔

ملک بھر سے سے مزید