• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال سے گرم چشمہ اور تا دیر تک آمدورفت بحال ہوگئی

چترال(نمائندہ جنگ) چترال تاگرم چشمہ اور تا دیر ہر قسم کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے۔عوامی حلقوں نے این ایچ اے کی کارکردگی کو سراہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چترال تاگرم چشمہ اور تا دیر ہر قسم کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے ۔یہ راستے موسلا دھار بارش اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کے سبب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئے تھے۔ این ایچ اے کےڈایرکٹر انجینئر امر زیب نے فوری طورپر بھاری مشینریز کے ذریعے ٹھیکیداروں سے کام شروع کر وا یا اور کام کی خود نگرانی کی ۔چترال دیر آمدورفت کی بحالی کے بعد چترال تا گرم چشمہ روڈ کی صفائی بھی مکمل کرلی گئی ۔راستے کھلنے سے گرم چشمہ سے آلو اوردیگراجناس کی ترسیل بھی بحال ہوگئی جس سے کاشت کاروں میں خوشی کی لہردوڑگئی ۔

ملک بھر سے سے مزید