• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیع الثانی کے چاند کی رویت کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)ربیع الثانی 1447ھ کے چاند کی رویت کے لیے اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 23 ستمبر، بروز منگل شام 6بجے وزارت مذہبی امور، کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہو گا۔چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مو لا نا سید عبد الخبیر آزاد بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔سپارکو کے مطابق فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر، 23 ستمبر 2025 کی شام کو نئے چاند کی رویت کے بہت اچھے امکانات ہیں (موسم صاف ہونے کی صورت میں) تاہم اسلامی مہینے کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان صرف رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید