• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ مقامی ہوٹل میں منعقد ہ تقریب میں سعودی قونصل جنرل محمد ن۔ م۔ السباعی، مختلف ممالک کے سفارتی نمائندگان، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی قونصل جنرل محمد ن م السباعی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کو 95ویں قومی دن کی مبارکباد دی۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کی عوام کی جانب سے بھی سعودی عوام اور قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید