بیجنگ( جنگ نیوز) پاکستان میں لاوارث ملنے والی چینی سوشل میڈیا اسٹار نے اپنے چینی مداح سے شادی کرلی ہے۔فین زیہے کے شوہر کا نام لیو شیاشوائی (Lyu Xiaoshuai) ہے جو ان کے ابتدائی فالوورز میں سے ایک ہیں۔فین زیہے کی زندگی 2023 کے آخر میں اس وقت ڈرامائی طور پر بدل گئی جب ان کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ہینان کے گاڑھے لہجے میں نوڈلز کھاتے ہوئے اس کی تعریف کر رہی تھیں۔ اس ویڈیو کو 14 لاکھ سے زیادہ لائکس ملے اور اب فین زیہے (Fan Zihe) نے اپنے پاکستانی حسن اور وسطی چین کے صوبہ ہینان کے مخصوص مقامی لہجے کی بدولت چینی سوشل میڈیا پر 18 لاکھ سے زیادہ فالوورز بنالیے ہیں۔فین زیہے کے شوہر کا نام لیو شیاشوائی نے میڈیا کو بتایا کہ فین کی ویڈیو نے انہیں’’غیر روایتی لیکن دلکش خوبصورتی‘‘ سے بہت متاثر کیا۔