کراچی( نمائندہ خصوصی) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے ایک کلو گرام سے زائد آئس برآمد کر کے گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق مسافر لاہور سے بحرین جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے ایک بیگ کو مشکوک قرار دیا۔ دستی تلاشی کے دوران بیگ سے 1.6 کلوگرام آئس (میٹھ ایمفیٹامائن) برآمد ہوئی۔ ملزم کو برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔