• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈویژنل سینٹر لائز انویسٹی گیشن ونگ کی کامیابی، مزید مراکز کا قیام

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی پولیس میں تفتیش کی بہتری کیلئے افرادی قوت اور وسائل کو یکجا کرکے استعمال کا تجربہ کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ لیاقت آباد ڈویژن میں سینٹرلائز انویسٹی گیشن ونگ کے غیرمعمولی مثبت نتائج ہونے پر دوسرے ڈویژنز میں بھی ونگ قائم کئے جارہے ہیں۔ ویسٹ زون کے ضلع وسطی کے لیاقت آباد ڈویژن کے 6 تھانوں کے تفتیشی انچارجز اور عملے کو یکجا کرکے مرکزی انویسٹی گیشن ونگ کا قیام گزشتہ ماہ عمل میں لایا گیا تھا۔ تفتیش کی ری اسٹرکچرنگ کا یہ منصوبہ ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے پیش کیا تھا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کی تمام اعلی قیادت کے ہمراہ لیاقت آباد ونگ کا معائنہ کرکے کاوش کو سراہا۔ 6 تھانوں کی تفتیش یکجا کی گئی۔ افرادی قوت اور وسائل جرائم کی منظم تحقیقات میں سود مند ہیں۔ ڈی آئی جی پولیس عرفان بلوچ نے اس نمائندے کو بتایا کہ ماضی میں اہم چھاپوں و ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانے کے واحد ایس آئی اور چند ملازمان کو مشکلات پیش آتی تھیں۔ عرفان علی بلوچ کے مطابق تکنیکی وسائل یعنی سی ار او سی ڈی ار اور دیگر رپورٹس ایک جگہ پر جمع ہونگی۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون کے مطابق دوسرے مرحلے میں گلبرگ ڈویژن اور پھر خواجہ اجمیر میں بھی انویسٹی گیشن ونگ قائم کردیئے گئے ہیں۔ کراچی کے دیگر اضلاع کے ہر ڈویژن میں تفتیشی ونگ بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید