• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دالبندین: فائرنگ سے مزدورزخمی، بارکھان میں تعمیراتی مشینری نذر آتش

کوئٹہ/دالبندین(اسٹاف رپورٹر/ نامہ نگار) دالبندین کے عرب چوک نزد اسپتال کے قریب، بازار کی سڑک پر کام کرنے والے مزدور پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عبدالسلام جتوئی نامی مزدور زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ یاد رہے کہ آئے روز ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں یا سامان پر حملہ آور ہونا اور عوامی منصوبوں کو نقصان پہنچانا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ان افراد کو گرفتار نہ کرنا اور بازار کے اندر، ناک کے نیچے مزدوروں پر فائرنگ کے بعد حملہ آوروں کا باآسانی فرار ہونا ناقابلِ برداشت ہے۔ اس وقت ضلع کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی بے بسی اور آئے روز کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید