راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ روات کوسمیع الرحمٰن نے بتایااپنی گاڑی میں غلام رسول کے ہمراہ اس کی بکریاں لوڈ کر کے کشمیر جارہے تھے کہ 3 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ہماری گاڑی زبر دستی روک لی تینوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے تھے ملزمان نے مجھ سے 50 ہزار روپے ،ایک موبائل فون، غلام رسول کی جیب میں سے 75 ہزار روپے اور ایک موبائل فون ، شناختی کارڈ ا، گھڑی،انگوٹھی اورگاڑی میں لوڈ شدہ غلام رسول کا موٹر سائیکل ہنڈا 125 بھی اتار کرلے گئے ،ڈھوک درزیاں میں بلال خان کے گھر کی بیٹھک کا دروازہ توڑ کر اندر سے 25ہزارروپے اور سونا مالیتی 19ہزار440روپے،شمس آباد میں نواز احمد کی گاڑی میں سے گارمنٹس مالیتی ایک لاکھ 80ہزارروپے ،مری روڈ پر محمد نصیر کی جیب سے 5لاکھ 13ہزار500روپے ،حیدر روڈ پر شیل پمپ کے قریب محمد ابو بکر کی گاڑی کا شیشہ توڑ کرلیپ ٹاپ اور ڈیڑھ لاکھ روپے ،نجی سوسائٹی میں کمپنی کے کنسٹرکشن پروجیکٹ سے 109میٹر تارمالیتی 7لاکھ روپے ،گلستان کالونی میں سمیر اسحر کے گھر سےایک لاکھ 70ہزارروپے ،سونا مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل ،گلستان کالونی میں نادرخان کے گھر سے 21لاکھ 20ہزارروپے ،رحیم آباد میں فارم ہاؤس سے گھوڑا مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی7وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ،2 موٹر سائیکل چوری ، دو موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی 2 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔