اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) چیئرمین غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی ملک قیصر کے جواں سالہ صاحبزادے اور سی ڈی اے مزدور یونین کے دیرینہ ساتھی ملک فیصل محمود رضائے الٰہی سے وفات پا گئے جن کی نمازِ جنازہ سیکٹر جی سیون کے فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں سجادہ نشین دربار عالیہ مرشد آباد شریف پیر محمد بدر عالم جان، سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد یٰسین، انچارج پیپلز سیکرٹریٹ سید سبط الحیدربخاری،ممتاز سیاسی رہنما سید ظفر علی شاہ،مولانا عبدالغنی نقشبندی، علامہ پیر عبید احمد عبید نقشبندی، علامہ جہانگیر شاہ سعیدی، مزدوریونین کے صدر اورنگزیب خان، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اسد محمود، محمد سرفراز ملک،محبوب جاوید سمیت سیاسی، مذہبی اور سماجی حلقوں سمیت سی ڈی اے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔