اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان چشمہ ٹائون میں واقعہ پی سی پی چرچ کے پادری ملک کامران ناز پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ ، پادری کو اقبال ٹائون سٹاپ پر انتظار پر بیٹھے دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش کی مگر خوش قسمتی سے دونوں فائر دائیں ٹانگ پر لگے اور بر وقت طبی امداد مل جانے کی وجہ سے محفوظ رہے ،پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ مخالفت کی وجہ سے پادری کامران نے اپنا ذاتی گھر چھوڑ کر بیوی بچوں کو گوجرانوالہ منتقل کر دیا ہے جہاں سے وہ ہر اتوار کو وہ اسلام آباد آکر اپنے دینی فرائض انجام دیتے ہیں۔