راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹاہلی موہری میں کلینک پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے اور قیمتی سامان گاڑی میں لوڈ کرکے لے جانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ سول لائنزکو رمیض محمود نے بتایا کہ میرے والد نے تقریباً 26سال قبل کلینک کی بلڈنگ واقع ٹاہلی موہری کرائے پر حاصل کی تھی۔اب میرے والد صاحب 6مئی 2025کو وفات پاگئے ہیں اور 11ستمبر کو کلینک پر بیٹھا ہوا تھا اور میرے ساتھ عمیر ولد محمد رفیق اور ثوبان ولد محمد رضوان محمود بھی کلینک پر موجود تھے اسی اثناء میں محمد وقار علی، مسلح پسٹل 30بور ،نجم اور گلزار چودھری اور تین چارنامعلوم اشخاص میرے کلینک میں داخل ہوگئے۔ زبردستی مجھے کلینک سے باہر نکال دیا اور زبردستی اپنے تالے لگادیے اور کلینک پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے اور اندر پڑا ہوا قیمتی سامان بھی سوزوکی پر لوڈ کرکے لے گئے۔