• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ آفیسر اور ان کی ٹیم سے مزاحمت کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈینگی سروے کے دوران ہیلتھ آفیسر اور ان کی ٹیم سے مزاحمت کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ بنی کو رانا فراز ہیلتھ آفیسر نے بتایاکہ دوران چیکنگ کرتارپورہ میں لیب کا معائنہ کیا جس کی چھت پر ڈینگی لاروا پایا گیا جس وجہ سے لیب کو سیل کرنے لگے تو محمد عمیر ، زاہد حسین، سعد، فیض الرحمان،علی عباس نے ہمیں روک دیا اور مزاحمت کرنے لگے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور رشوت دینے کی کوشش کی ۔
اسلام آباد سے مزید