راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ڈھوک رتہ راولپنڈی میں ملک اسد عباس کے بھائی کی تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک عامر عباس ایک نیک سیرت اور ملنسار شخصیت تھے جنہیں ہمیشہ محبت، خلوص اور اچھے کردار کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی عزیز کی جدائی ناقابلِ تلافی صدمہ ہوتا ہے مگر صبر و تحمل سے ہی اس دکھ کو سہاجا سکتا ہے۔ سردار سلیم حیدر خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔