• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میچوں اور دیگر کھیلوں پر ایپ کے ذریعے جوا کھلانے والے ملزم گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) کرکٹ میچوں اور دیگر کھیلوں پر ایپ کے ذریعے جوا کھلانے والے ملزم کوگرفتار کرلیاگیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچوں اور دیگر کھیلوں پر ایپ کے ذریعے جوا کھیلنے/کھلانے والے ملزم کو گرفتارکر لیا،موقع پر داؤ پر لگی رقم 4 ہزار روپے،13 موبائل فون،لیپ ٹاپ، اور دیگر سامان قمار بازی برآمد ہوا، پولیس کاکہنا ہے کہ زیر حراست ملزم نے اپنے مخصوص گاہکوں کو کرکٹ میچز پر آن لائن جواء کھلانے کا انکشاف کیا۔
اسلام آباد سے مزید