• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونترہ، گاڑی میں گیس سلنڈر استعمال اور بغیر لائسنس والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ہائی ایس وین میں سی این جی سلنڈر میں ایل پی جی گیس استعمال کرنے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ چونترہ کو پی ایچ پی کے اے ایس آئی اختر حسین نے بتایاکہ روات کی جانب سے ایک ٹیوٹا ہائی ایس آئی وین آئی جس کو ر کنے کا اشارہ کیا جس کو ڈرائیور نے تھوڑی دور جا کر روکا ڈرائیور کا نام مشتاق احمد معلوم ہوا، ڈرائیور سے گاڑی کے کاغذات اور پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کا پتہ کیا گیا جو کہ برموقع گاڑی کے کاغذات نہ پیش کر سکا ۔
اسلام آباد سے مزید