• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس آج ہوگی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بایوسائنسز کے شعبے میں انٹیگریٹیو ریسرچ پر بین الاقوامی کانفرنس آج( منگل 23 ستمبر)کو منعقد ہورہی ہے۔ اس اہم علمی و تحقیقی اجتماع کا مقصد بایوسائنسز میں نئے رجحانات، چیلنجز اور جدید تحقیق کے امکانات پر روشنی ڈالنا ہے۔افتتاحی اجلاس کی صدارت وزیرِ مملکت برائے تعلیم و تربیت، وجیہہ قمر کریں گی جبکہ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین ہوں گے۔کانفرنس کی میزبانی یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کریں گے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس میں قومی و بین الاقوامی ماہرین، محققین اور اسکالرز شریک ہوں گے جو بایوسائنسز کے میدان میں اپنے تازہ ترین تحقیقی نتائج اور تجربات پیش کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید