• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے ٹریفک میں خلل ڈالنے پر 10 سے زائد ڈرائیورز گرفتار

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) تھانہ نون پولیس نے جی ٹی روڈ کو موٹر وے سے ملانے والی شاہراہ پر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں کھڑی کر کے سواریاں بیٹھانے والے 10 سے زائد ڈرائیوروں کو سڑک بند کرنے اور بلوے کے الزام میں گرفتار کر کے گاڑیوں سمیت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سب انسپکٹر عادل نائب کی مدعیت میں زیر دفعہ 341 ، 290 ، 189، 148، 149کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ڈرائیور شعیب ، ڈرائیور محب ، ڈرائیور حیدر علی ، ڈرائیور عماد اللہ ، ڈرائیور لطیف ، ڈرائیور اشفاق ، ڈرائیور گل زادہ ، ڈرائیور آفتاب مشرف نے گاڑیاں کھڑی کرنے سے منع کرنے پر نہ صرف پولیس ملازمین سے بد تمیزی کی بلکہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک بھی بند کر دی ۔
اسلام آباد سے مزید