راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)سینئر وکیل حسن رضا پاشا کے آفس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے خلاف ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام احتجاجی اجلاس ہوا۔جس میں ڈویژن بھر سے وکلاءنے شرکت کی۔اجلاس سے صدر ہائی کورٹ بار احسن حمید للہ،حسن رضا پاشا،بشارت اللہ خان،اسد عباسی،سردار منظر بشیر اور دیگر وکلاء رہنمائوں نے خطاب کرتے ہو ئے اعلان کیا کہ اگر جمعرات ملزمان کو گرفتار کرکے سزا نہ دی گئی تو ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں ہونے والے وکلاء کنونشن میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔