اسلام آباد ( جنگ نیوز)انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام چائنا پاکستان اسٹڈی سینٹر (سی پی ایس سی )نے ایک نئی کتاب "پاکستان اور چین کےعوامی سطح پر روابط" کی رونمائی کر دی۔یہ کتاب ایک جامع مطالعہ ہے ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار دوستی کو برقرار رکھنے ثقافتی، تعلیمی اور سماجی روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔ کتاب ڈاکٹر طلعت شبیر کی قیادت میں سی پی ایس سی نے تیار کی ہےاور یہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہم آہنگ ہے، اس میں ادارہ جاتی اور سماجی روابط پر زور دیا گیا ہے۔ اسے ایک تحقیق پر مبنی اور بروقت کاوش قرار دیا جا رہا ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ تعلیم، سیاحت، میڈیا، ثقافتی تبادلے اور مشترکہ تہذیبی ورثہ جیسے عناصر کس طرح اسٹریٹجک اور معاشی منصوبوں کی تکمیل کر سکتے ہیں۔