• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا ایس ڈی پی او آفس اور تھانہ نیوٹاؤن کا دورہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضا تنویر سپرا نے ایس ڈی پی او آفس اور تھانہ نیوٹاؤن کا دورہ کیا،انہوں نے ایس ڈی پی او نیوٹاؤن، ایس ایچ اوز نیوٹاؤن سرکل اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کی، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ان کاکہنا تھا کہ قتل اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کو فوری گرفتار کرکے چالان عدالت کیا جائے، زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے۔ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تھانہ نیو ٹاؤن کا بھی دورہ کیا،انہوں نے فرنٹ ڈیسک، حوالات تھانہ،بلڈنگ اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اسلام آباد سے مزید