• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا کا فلسطینی ریاست کو تسیلم کرنا تاریخ ساز فیصلہ ، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے لاہور میں ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا کا فلسطینی ریاست کو تسیلم کرنا تاریخ ساز فیصلہ ہے۔ فلسطینیوں کی لازوال قربانیاں امریکی، اسرائیلی صیہونی قاتل، ظالم کردار کو بھی عیاں کررہی ہیں اور عالمی ضمیر کو بھی بیدار کردیا ہے۔ تمام مسلم ممالک اسرائیل سے ہر طرح کے تعلقات ختم کریں؛ ناجائز سرائیلی صیہونی ریاست کا معاشی، سماجی بائیکاٹ کیا جائے اور تمام مسلم ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں۔ لیاقت بلوچ نے بگرام ایئربیس کو امریکہ کے حوالے نہ کرنے کا افغان حکومت کا اعلان درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اقدام ہے۔ امریکی استعماری جارحانہ اقدام کے خلاف افغانستان پاکستان سے تعلقات کو مستحکم کرے اور اب بغیر کسی خوف اور ہچکچاہٹ کے اپنی سرزمین پر سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد امریکی، اسرائیلی اور انڈیا کی ناپاک پراکسیز کا خاتمہ کریں۔ پاکستان کے عوام افغان عوام کے ساتھ ہیں۔
لاہور سے مزید