• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ ساز دفاعی معاہدے سے مسلمانوں کی طاقت میں اضافہ ہوا، مولانا احمد علی سراج

لاہور(خبرنگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج نے گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور عیادت کی اس موقعہ پر دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ،غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے مسلسل انسانیت سوز مطالم،عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی،یورپ میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اوراسرائیل کے مظالم کے خلاف عوام کے تاریخ ساز مظاہروں،پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر امور کے بارے تفصیلی بات چیت کی، انہوں نے عالم اسلام کے واحد ایٹمی اسلامی ملک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ پر خوشی و مسرت کا اظہار کیااور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخ ساز دفاعی معاہدے سے مسلمانوں کی قوت وطاقت میں اضافہ ہوا ہے جس پرپاکستان اور سعودی عرب سمیت پورے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ عالم اسلام کے لیے عظیم خوشخبری ہے جس سے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلندہیں اس معاہدے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہوں گے یہ معاہدہ صرف دونوں ملکوں کے لیے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے دفاع کے لیے خوشی کا باعث ہے اور اس سے غزہ،کشمیر،برما اوردیگر ممالک کے مظلوم مسلمانوں کے جان ومال کے تحفظ اور ان کی آزادی میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ یہ دفاعی معاہدہ ان شا ء اللہ تمام مسلم ممالک کے باہمی اتحاد واتفاق کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ اس موقعہ پرمولانا ڈاکٹر احمد علی سراج نے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کی جلد مکمل صحت یابی، غزہ، کشمیر،برما اوردیگر ممالک کے مظلوم مسلمانوں اورسیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعا کی۔
لاہور سے مزید