لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے نے گریڈ 18اور 19 کے 5افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں نوٹیفکیشن کےمطابق ڈپٹی ڈی ایس کراچی فرحان اعوان کو ڈپٹی سی او پی ایس پاور ہیڈ کواٹر ، ڈپٹی سی او اپی ایس پاور محمد ادریس کو ڈپٹی ڈی ایس کراچی ، ڈی ایم ای فریٹ کراچی فہیم زمان کو ڈبلیو ایم کنٹریکشن ایم جی پاکستان ریلوے ، ڈبلیو ایم کنٹریکشن ایم جی ریلوے ذین علی خان کو ڈی ایم ای فریٹ کراچی جبکہ اے ایم ای ون کوئٹہ منیر احمد کو اے ایم ای ٹو سکھر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔