لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 4مختلف ریل کاروں کے ریک کی تبدیلی کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ مسافروں کو دو جدید کے مطابق سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں نئے ریکس میں اے سی پارلر کار ، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈر سمیت اکانومی کلاس کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے گزشتہ روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ریل کار کے نئی ریک کا افتتاح کردیا ،جس کے بعد لاہور تا راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 4 ریل کاروں کی مرحلہ وار ریک کی تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔