لاہور(کرائم رپورٹر) ہاؤسنگ سکیم کے قریب ایک گاؤں میں واقع گھر کی چھت گرنے سے 5سالہ بچی جاں بحق اور 10سالہ بچہ زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سکیم کے قریب تھیڑی گاؤں میں واقع گھر کی چھت گرنے سے 5سالہ عریبہ جاں بحق اور 10سخاوت زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے سے نیچے سے 5سالہ عریبہ کی لاش اور زخمی 10سالہ سخاوت کو نکال لیا زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ریسکیو حکام کے مطابق گھر کی چھت ٹی آر گاڈر سے بنی ہوئی تھی۔