• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی چھٹی کا مزہ غارت ڈاکوؤں،چوروں کی آزادانہ لوٹ مار

لاہور(کرائم رپورٹر)شہریوں کی چھٹی کا مزہ بھی غارت،ڈاکوؤں،چوروں کی آزادانہ لوٹ مارجاری ۔ ایک ہی دن میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ،موبائل فونز ،موٹرسائیکلیں ، گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں اشرف کے گھر سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں محمود کی دوکان سے 2 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،شمالی چھاونی میں زبیر سے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں کرامت سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں اسلم سے1 لاکھ 10ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.غازی آباد اور لیاقت آباد سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال ،اچھرہ اور گڑھی شاہو سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔دوسری جانبایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کئے گئےملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل اور3 موبائل فون برآمد کئے گئے دورانِ پٹرولنگ 51 اشتہاری سمیت 265 عادی مجرمان، 63 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئےملزمان کے قبضہ سے 5 پستول7 رائفل، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کرلئے گئے منشیات فروشوں کے قبضہ سے 321 بوتلیں شراب، 1041 گرام آئس، 51 گرام چرس، 12000 گرام ہیروئین برآمد کی گئی 145 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند ، 93 ون ویلنگ, 16 پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
لاہور سے مزید