لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان میں دل کی بڑھتی ہوئی بیماریوں، خاص طور پر نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر تحقیق شروع کر دی گئی ہے۔لاہور میں پاکستان ہائپرٹینشن لیگ کانفرنس میں شریک سینئر کارڈیالوجسٹ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت سے بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج میں انقلاب آ رہا ہے