• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو میں لاپتہ ہونے والے کولمبیا کے 2 موسیقاروں کی لاشیں مل گئیں

تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

میکسیکو میں گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے کولمبیا کے دو موسیقاروں کی لاشیں مل گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے کولمبیا کے صدر نے میکسیکو کے ہم منصب سے دونوں فنکاروں کی تلاش میں مدد کی درخواست کی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 31 سالہ بیرن سانچیز اور 35 سالہ جارج ہیریرا کی موت یا قتل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دونوں افراد کو آخری مرتبہ میکسیکو کے علاقے پولانکو میں دیکھا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی وزارت خارجہ نے کولمبیا کے حکام کو یقین دلایا ہے کہ دونوں افراد کی موت کے حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید