کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب آپ سوتے ہیں، تو جسم نشو نما کا ہارمون جاری کر کے بافتیں اور ہڈیوں کی مرمت کرتا ہے، نیند کم ہو جائے تو گروتھ ہارمون کا اخراج کم ہوتا ہے، بیماریاں بڑھنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ تاہم، اس سے قبل یہ ایک راز تھا کہ یہ عمل کب اور کیسے ہوتا ہے۔ سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، کیلیفورنیا یونیورسٹی برکلی کی تحقیق کے دوران چوہوں پر کی گئی ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی کہ نیند اور گروتھ ہارمون کے درمیان ایک مخصوص نیورل سرکٹ ہے جو نیند کے دوران آنکھوں کی تیز حرکت (Rapid Eye Movement) اور نیند کے دوران آنکھوں کی تیز حرکت نہ ہونے کے دوران دونوں حالتوں میں کام کرتا ہے، اور دماغ کا وہ حصہ جسے Locus Coeruleus کہتے ہیں، Wach-wakefulness کو کنٹرول کرتا ہے تاکہ گروتھ ہارمون کے اخراج اور مستعدی کے درمیان توازن برقرار رہے۔ تحقیق کے مطابق اگر نیند کم ہو جائے تو گروتھ ہارمون کا اخراج کم ہوتا ہے، جس سے وزن بڑھنے، ذیابیطس اور دل کی بیماریاں بڑھنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر گروتھ ہارمون زیادہ ہو جائے تو دماغ زیادہ جاگنے کی حالت میں چلا جائے، جس سے نیند اور مرمت کا عمل متاثر ہوتا ہے۔