• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کا انسانی بحران ناقابلِ برداشت ہوگیا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد حل اسے ریاست تسلیم کر کے وہاں کی عوام کو خود مختاری کے ساتھ زندگی گذارنے کا موقع دیا جائے، اس وقت غزہ کا انسانی بحران ناقابلِ برداشت ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی لازوال قربانیوں اور بے حساب شہادتوں کے بعد دنیا کے کئی اہم ملکوں کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا عالمی سطح پر خوش گوار تبدیلی ہے،برطانیہ،کینیڈا ، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس ، بلجیم ، اسپین اور مناکو نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ امریکا کے سواء کئی ملکوں کے حکمرانوں کے ضمیر جاگ رہے ہیں، جس کی وکہ سے انہوں نے یہ تاریخی قدم اٹھایا، اس فیصلوں سےدو ریاستی حل کے نفاذ کی کوششوں کو مؤثر طور پر آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ملک بھر سے سے مزید