• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ڈینگی نے ایک نوجوان کی جان لے لی؛ 24 گھنٹوں میں 32 متاثر

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس میں مبتلا نوجوان جان کی بازی ہار گیاجبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف یونین کونسلوں میں ڈینگی کے 32مریض متاثرہوئے ہیں ، رورل ایریاز سے 20، جبکہ اربن ایریاز سے 12کیسز کی تصدیق ، یس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی مقامات سیل ،متعدد افراد گرفتار کیا گیا ۔وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کہو میں ڈینگی وائرس میں مبتلا ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا،شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی شہر بھر میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ،ان کا کہنا ہے کہ اس موت کے بعد بھی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ورنہ بہت سے زندگیوں کے چراغ گل ہو جائیں گے ۔ادھر ضلعی انتظامیہ کی سرویلنس رپورٹ کے مطابق رورل ایریاز سے 20، جبکہ اربن ایریاز سے 12 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے انسدادِ ڈینگی ٹیموں نے شہر کے مختلف حصوں میں 2079 انسپکشنز مکمل ، لاروا ٹیسٹ کے دوران 26 مثبت اور 11 منفی نتائج سامنے آئے۔

ملک بھر سے سے مزید