کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ضمنی الیکشن فول پروف سیکورٹی پلان تیار، 1552پولیس اہلکار تعینات،ایسٹ،ویسٹ اور کیماڑی میں سخت سیکورٹی انتظامات، عوام مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں، جاوید عالم اوڈھو۔کراچی رینج میں ضمنی انتخابات کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پُرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر انتخابی عمل کے دوران ضلع ایسٹ، ویسٹ اور کیماڑی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جا رہی ہے جہاں مجموعی طور پر 1552 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔