• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دن اور رات کا دورانیہ برابر، آج سے دن چھوٹے ہونا شروع

ڈگری( اشفاق احمد اشفی/ نامہ نگار) پاکستان اور دنیا بھرکے بہت سے ممالک میں 22ستمبرکودن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگیا تھا جو تقریباً12،12 گھنٹوں پر مشتمل تھا۔نہ رات دن سے بڑی اور نہ ہی دن رات سے۔ رات اور دن کا دورانیہ سال میں دو مرتبہ برابر ہوتا ہے، پہلی مرتبہ 22مارچ اور دوسری مرتبہ22ستمبر کے دن۔سورج سال میں دو مرتبہ خط استواء سے گزرتاہے۔ پہلی مرتبہ 22مارچ کو جنوبی کرہ میں واقع خط جدی سے شمالی کرہ میں واقع خط سرطان کی جانب سفر کے دوران اس روز دن اور رات تقریباً برابر ہوتے ہیں۔اسی طرح 22 ستمبر کے روزسورج دوسری مرتبہ عین خط استواء پر ہوتا ہے جب وہ شمالی کرہ میں واقع خط سرطان سے جنوبی کرہ میں واقع خط جدی کی جانب سفر کے دوران ، اس روز بھی پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید