ٹوکیو(عرفان صدیقی) معروف عالم دین اور بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ مولانا عبد الستارنے کہا ہے کہ اسلامی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانا کسی بھی صورت جائز نہیں اور یہ عمل کھلی بغاوت اور دہشت گردی ہے۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جہاں اسلامی قوانین نافذ ہیں اور آج سب سے بڑی ضرورت علمی و فکری جہاد کی ہے تاکہ قوم کو غربت اور پسماندگی سے نکالا جا سکے۔ اصل جہاد تعلیم، تحقیق اور محنت ہے کیونکہ خونریزی کرنے والے عناصر ملک و ملت دونوں کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمران نیت و کردار میں خلوص لے آئیں تو صرف عوامی تعاون سے پاکستان اپنے قرضوں کا بڑا حصہ ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔