• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں دو ساتھیوں سمیت گرفتار ڈاکو کانسٹیبل نکلا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں زخمی ہو کر اپنے دیگر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار ڈاکو پولیس کانسٹیبل نکلا۔پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سی آر پٹہ کرسچن قبرستان ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں سہیل اور زبیر کو زخمی حالت میں تیسرے ساتھی عدنان کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔ دونوں زخمی ڈاکوؤں کو ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں ۔ زخمی ڈاکو سہیل پولیس کانسٹیبل نکلا جو کہ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں کورس پر گیا ہوا تھا ، گرفتار زخمی ڈکیت سہیل کے پاس سے نائن ایم ایم پستول جبکہ زخمی ساتھی کے قبضے سے 30 بور پستول ملا تھا ۔
ملک بھر سے سے مزید