• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی سب سے بڑی ڈرون جنگی مشق ’’کولڈ اسٹارٹ‘‘ اکتوبر میں شروع ہوگی

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی فوج اگلے ماہ اپنی اب تک کی سب سے بڑی ڈرون جنگی مشق ’’کولڈ اسٹارٹ‘‘ کرے گی جس میں ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کا عملی تجربہ کیا جائے گا۔ اسرائیل کے ’’آئرن ڈوم‘‘سے مشابہہ فضائی دفاعی نظام ’’سدرشن چکر‘‘کا منصوبہ بھی تیار، ایئر مارشل راکیش سنہا کے مطابق یہ مشق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی جس میں دفاعی صنعت کے ماہرین اور محققین بھی شریک ہوں گے۔ مقصد فضائی دفاع اور کاؤنٹر یو اے ایس (UAS) سسٹم کو مضبوط بنانا ہے۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب چند ماہ قبل پاکستان کے ساتھ تصادم میں بڑے پیمانے پر ڈرونز استعمال ہوئے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید