• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ اجلاس، فلسطینی ریاست کے تذکرے کے دوران کئی عالمی رہنماؤں کے مائیک اچانک بند

کراچی(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ میں مائیکرو فون کی بار بار خرابیوں نے صدر ترکیہ، کینیڈین وزیراعظم اور انڈونیشین صدر سمیت عالمی رہنماؤں کی اہم تقاریر میں خلل پیدا کیا ہے۔ یہ رکاوٹ نہایت اہم موقع پر سامنے آئی تھی جب اسرائیل میں صور ت حال پر بات ہورہی تھی، خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیک کی بندش کے واقعات ایسے وقت میں پیش آئے جب اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں غزہ میں جاری نسل کشی اور فلسطین کی ریاست کے مسئلے پر حساس بحث جاری تھی۔ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبینتو کا مائیکروفون اُس وقت بند ہوا جب وہ غزہ میں امن فوج بھیجنے کے منصوبے پر بات کر رہے تھے، ان کے مائیک کے بندش سے مترجم کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

دنیا بھر سے سے مزید