نئی دہلی(جنگ نیوز)بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا انتظار ختم ہوا اور بالآخر انہوں نے اپنے 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی جہاں بھارتی صدر دروپدی مرمو نے فاتحین کو ایوارڈ پیش کیے۔ شاہ رخ خان نے سن 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ʼجوان کیلئے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا۔یہ ان کے 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ہے۔اس کے علاوہ 2023 میں ہی ریلیز ہونے والی فلم ʼ12th فیل میں جاندار اداکاری کرنے والے وکرانت میسی کو بھی شاہ رخ کے ساتھ مشترکہ طور پر بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔اداکارہ رانی مکھرجی کو فلم ʼMrs Chatterjee vs Norwayʼ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ ملا۔