کراچی (نیوز ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو نیویارک میں اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب پولیس نے ان کی گاڑی کو روک دیا تاکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کو راستہ دیا جا سکے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکرون اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے نکلے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میکرون سڑک کنارے کھڑے انتظار کرتے رہے اور ایک پولیس اہلکار انہیں کہتا ہے: ’’آئی ایم سوری مسٹر پریذیڈنٹ، سب کچھ ٹرمپ کیلئے بند کردیا گیا ہے۔‘‘ میکرون نے خود ٹرمپ کو فون کرکے کہا کہ ’’گیس واٹ، میں ابھی سڑک پر کھڑا ہوں کیونکہ سب کچھ آپ کیلئے بند کردیا گیا ہے۔‘‘ چند منٹ انتظار کے بعد جب راستہ صرف پیدل چلنے والوں کیلئے کھولا گیا تو فرانسیسی صدر کو بھی اپنے گارڈز کے ہمراہ پیدل چلنا پڑا۔ یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے ٹرمپ کی طاقت کا اظہار اور میکرون کیلئے باعث شرمندگی قرار دیا۔