• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف تربت میں اڑان پاکستان پروگرام کے تحت سیشن کا انعقاد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیراہتمام اڑان پاکستان پروگرام کے تحت ینگ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کورپس اور یوتھ ڈیجیٹل حب سے متعلق سیشن یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں منعقد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد بھی موجود تھے ۔ سیشن میں ینگ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کورپس تربت یونیورسٹی چیپٹر کے صدر میر زنگی ، نائب صدر وسیمہ ، جنرل سیکریٹری فاطمہ نذیر ، میڈیا ریلیشنز افسر بختیار رند اور کوآرڈینیٹر مصدق نے شرکاء کو ان پلیٹ فارمز کے مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ذریعے نوجوان اپنی دلچسپی اور صلاحیت کے مطابق روزگار ، اسکالرشپ ، انٹرن شپ اور فیلوشپ کے مواقع باآسانی حاصل کرسکیں گے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے ایک پیغام میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور ہنر کے میدان میں نوجوانوں کا آگے بڑھنا بلوچستان اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبا میں نیٹ ورکنگ اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کا فروغ بدلتی دنیا میں کامیابی کے لیے ناگزیر ہے ، یوتھ ڈیجیٹل حب نوجوانوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہے ۔
کوئٹہ سے مزید