اسلام آباد ( نامہ نگار ) معلومات تک رسائی ، قومی سطح پر بھر پور آگہی مہم شروع کی جائے چیف کمشنر ادارہ مضبوط ، صحافیوں کےتحفظ کیلئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے تعاون سے معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر "پاکستان میں اطلاعات اور میڈیا تک رسائی کو مضبوط بنانے" کے موضوع پر قومی مکالمے میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کے ساتھ ان کی زندگی کیلئے خطرات بڑھ رہے ہیں ، صحافیوں کے تحفظ کیلئے مناسب اور موثر قانون سازی کی ضرورت ہے،میڈیا پرسن کی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے لیے جو مشترکہ طور پر CPDI اور انفرادی زمین (IL) کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے ۔اس موقع پرمیں مختار احمد علی ایگزیکٹو ڈائریکٹر CPDI ،آفتاب عالم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،سینئر میڈیا پروفیشنل حافظ طاہر خلیل، شعیب احمد صدیقی، چیف انفارمیشن کمشنراور اعجاز حسن اعوان نے کہا کہ پاکستان میں شفافیت کے فروغ اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے درست معلومات اور قابل اعتماد ڈیٹا تک عام لوگوں کی رسائی کو بنیادی حقوق کے طور پر سمجھا جانا چاہیے۔