• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لداخ کے عوام نے خطے کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ لداخ میں ریاستی حیثیت کے مطالبات شدت اختیار کر رہے ہیں کیا بھارت کے اندر بغاوت مودی سرکار کے لیے خطرہ بن سکتی ہے؟ جواب میں تجزیہ کار محمل سرفراز، عمر چیمہ، مظہر عباس اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ لداخ کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ خطے کو ریاست کا درجہ دیا جائے اور مقامی باشندوں کے لیے نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا جائے۔ ابتدائی طور پر پرامن مظاہرے اور بھوک ہڑتالیں ہوئیں تاہم یہ احتجاج بعد میں فسادات کی شکل اختیار کر گئے۔چونکہ لداخ کی چین کے ساتھ طویل سرحد ہے اس لیے یہ علاقہ بھارت کے لیے نہایت اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔ اسی پس منظر میں مودی حکومت نے چھ اکتوبر کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خرابی کو پوائنٹ آؤٹ کرنے کی ضرورت ہے، چیزوں کو متنازعہ بنانا مناسب نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید