• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو باگو، سروائیکل ویکسین لگنے سے 25 طالبات بے ہوش

ٹنڈو باگو (سلیم میمن /نامہ نگار) ٹنڈوباگو کے نواحی گاؤں علی خان جمالی کے پرائمری اسکول میں سروائیکل ویکسین لگنے سے 25طالبات بے ہوش اسپتال منتقل ، ڈی ایچ او نے بتایا کہ ویکسین کے خوف سے بچیاں بے ہوش ہوگئیں،ایم ایس تعلقہ اسپتال ٹنڈوباگو نے بتایا کہ شبہ ہے بچیوں کی قوت مدافعت کم ہے،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوباگو کے نواحی گاؤں علی خان جمالی میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیم اسکول میں زیر تعلیم طالبات کو سروائیکل ویکسین لگانے گئی جہاں 53طالبات کو ویکسین لگائی گئی جن میں 25طالبات ریحانہ ،سلمی ، بےنظیر ،تسلیم شازیہ ، سندھو ، اقرا ، سونا ، سکینہ ، گل ناز، پروین ، زیب النساء ، نایاب ، رخسار ، سندھیا ، ساجدھ ، اور کوثر بے ہوش ہوگئیں۔
اہم خبریں سے مزید