• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک فیز ٹو میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت سندھ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی منصوبے اور صنعتی تعاون نے صوبے کی کایا پلٹ دی ہے اور عوام کی زندگیوں پر براہِ راست مثبت اثرات مرتب کیے ہیں، سی پیک فیز ٹو میں صنعت، زراعت، کان کنی، ٹیکنالوجی اور تعلیم جیسے شعبوں میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں۔ وہ کراچی میں چینی قونصلیٹ کی جانب سے چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل چین کو گل دستہ پیش کرتے ہوئے چینی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبہ سندھ اور پاکستان کے عوام کی جانب سے چینی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید