• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شہری کی سزا و جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم

لاہور ( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری کی سزا و جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دیدیاچیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری کی اپیل مسترد کردی،عدالت نے شوہر کو 3 ماہ قید اور 10 لاکھ جرمانہ برقرار رکھا چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے؟اگر خواتین بھی ایسا کریں تو معاشرے کا کیا حال ہوگا؟انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روزدیے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید