• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ کی ہدایت، ایف آئی اے نے دو برس کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے چیف آف اسٹاف ڈی آئی جی عبدالقادر قمر نے وزارت داخلہ کو مراسلہ تحریر کر دیا ہے کہ ان کے ادارے نے وزارت کے احکام کے تناظر میں دو برس کا روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔ روڈ میپ کے مطابق رواں برس 70 فیصد تمام نئے اقدامات پر عمل درآمد ہوگا، 2026 میں یہ شرح تیس فیصد رہ جائے گیاور 2027 میں 10 فیصد۔ جو روڈ میپ تیار ہونے جا رہا ہے ان میں سر فہرست ایف آئی اے کے 1974 کے قوانین میں ترامیم شامل ہیں۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر بلڈنگ کی مکمل تزین و آرائش بمعہ سولرائزیشن، مگر حیرت انگیز طور پر ایف آئی اے کے سرکلز جو بہت سے 1947 کی قائم بیرکس میں قائم ہیں اور زبوں حالی کا شکار ہیں جن کی چھتیں ٹپکتی ہیں گواہوں اور مستقبل کے ملزمان کے انتظار کرنے کے لیے کرسیاں تک موجود نہیں ہیں اور وہ گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں اس کے متعلق کوئی ذکر نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید