• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہازوں کی کمی، برطانیہ کیلئے آپریشن قومی و نجی ایئر لائنز پر سوالیہ نشان

کراچی (اسد ابن حسن)جہازوں کی کمی کے باوجود برطانیہ کیلئے آپریشن،قومی و نجی ایئر لائنز پر سوالیہ نشان ہے۔دونوں ایئر لائنز کی اکثر فلائٹیں یا تو تاخیر کا شکار ہوتی ہیں یا منسوخ کر دی جاتی ہیں۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ اس وقت ایئر لائن کے پاس 17جہاز قابل استعمال ہیں اور اگلے ماہ برطانیہ کے لیے فلائٹس شروع ہو جائیں گی۔ دوسری  نجی   ایئر لائن نکے ایک اعلی افسر کا کہنا تھا کہ فلحال انہی بارہ جہازوں کے ساتھ برطانیہ کا اپریشن شروع کیا جائے گا اور نئے جہاز کو لیز پر حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی قومی ایئر لائن پی آئی اے اور نجی ایئر لائن کو مطلوبہ ایوی ایشن قوانین کو پورا کرنے کے بعد برطانیہ کے لیے فلائٹس آپریٹنگ کی اجازت دے دی ہے۔ مگر سب سے تشویش ناک بات یہ ہے کہ دونوں ایئر لائنز کے پاس مطلوب تعداد میں جہاز دستیاب نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ایر لائنز کی اکثر فلائٹیں یا تو تاخیر کا شکار ہوتی ہیں یا منسوخ کر دی جاتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید